۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی  کی علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات

حوزہ/ اسلام آباد میں معروف عالم دین اور نامور خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں معروف عالم دین اور نامور خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تفصیل سے ملی، مذہبی اور سیاسی امور خاص کر موجودہ سیاسی معاشی بحران پر مشاورت اور گفتگو کی۔

دونوں رہنما اس بات پر متفق تھے کہ ان بحرانی حالات میں تمام مسالک کے علمائے کرام اور عمائدین کو اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم رکھتے ہوئے وطن عزیز کے استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: ملک کی سیاسی، مذہبی قیادت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو آپس میں مل بیٹھ کر ملکی مسائل کو حل کرنا چاہئے اور ملک کی داخلی سلامتی اور امن و امان کو سبوتاژ کرنا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے۔

ملکی سلامتی اور امن و امان کو سبوتاژ کرنا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے

ملکی سلامتی اور امن و امان کو سبوتاژ کرنا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .